چین میں کورونا کی دوا تیار کرلی گئی
Feb ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
چین کے ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے علاج کی دوا تیار کرلی گئی ہے
چینی ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ زیجیانگ یونیورسٹی میں ایک میڈیکل ٹیم نے کورونا وائرس کے شکار افراد کا علاج کرنے کے لئے ایک موثر دوا تیار کرلی ہے - چینی ٹیلی ویژن نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا ہے - چین میں صحت عامہ کی قومی کمیٹی نے بدھ کو اعلان کیا ہے چین میں اب تک چار سو بانوے افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ چوبیس ہزار افراد اس وائرس میں مبتلا ہیں ۔ کورونا وائرس کا گذشتہ دسمبر کے مہینے میں چین کے شہر ووہان میں پتہ لگا تھا جو بعد میں چین کے تیس صوبوں میں پھیل گیا اس کے علاوہ یہ وائرس دنیا کے اٹھارہ ملکوں میں بھی پھیل چکا ہے ۔