Feb ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • گیارہ ملین امریکی بچے بھوک مری کا شکار

امریکی کانگریس کی مسلمان خاتون رکن ایلہان عمر نے کہا ہے کہ امریکا میں ایک کروڑ دس لاکھ بچے بھوک مری کا شکار ہیں۔

امریکی کانگریس کی خاتون رکن ایلہان عمر نے امریکی بچوں کی ابتر صورتحال پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے بہت سے طلبا بھی پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بھوکے ہی رہ جاتے ہیں۔ امریکا کی شہری ترقیاتی امور کی وزارت نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں ہزاروں خاندان ابترمعاشی صورتحال کی وجہ سے اپنا گھر بیچنے پر مجبور ہوئے ہیں اور افسوسناک زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ کی غلط پالیسی ہی امریکہ میں غربت اور افلاس میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ 

ٹیگس