کورونا سے مزید 71 لوگوں کی موت، ہلاکتیں 2663 ہو گئیں
چین میں کورونا وائرس کے 508نئےمعاملوں کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ اس خطرناک وائرس کی وجہ سے 71لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
چین کی صحت اتھارٹی کی آج منگل کی رپورٹ کے مطابق اس وائرس سے ہوبئی میں 68 شانڈونگ صوبے میں 2 اور گوانڈونگ صوبے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے اس طرح مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 663 ہو گئی۔
ادھر دنیا کے تیس ممالک کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ جنوبی کوریا کے مزید 60 شہریوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 893 ہو گئی، جنوبی کوریا میں کورونا سے آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا عالمی وبا بن سکتا ہے جس کے لیے دنیا کو تیار رہنا چاہیے۔
درایں اثنا بلوچستان اسمبلی نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایران اور چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے۔