Feb ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • سینچری ڈیل نسل پرستانہ ہے : یورپی یونین

سینچری ڈیل کے خلاف جہاں فلسطین اور دوسرے ممالک میں احتجاج ہو رہا ہے وہیں یورپی یونین نے بھی اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی روزنامے گارڈین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے پچاس سابق عہدیداروں نے اپنے ایک مراسلے میں ناپاک امریکی و صیہونی منصوبے ڈیل آف سینچری کو نسل پرستانہ قراردیا ہے۔

سابق فرانسیسی وزیر ڈومینیک ڈو ویلپین، جرمنی کے سابق وائس چانسلر زیگمار گابریل، سابق برطانوی وزیر خارجہ جک اسٹراو، آئرلینڈ کے سابق صدر رابنسن کے علاوہ آسٹریا، بیلجئم، کروشیا، چلی، ڈنمارک، فنلینڈ، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، اسپین اور سوئیڈن جیسے ممالک کے سابق وزرا اور عہدیداروں نے بھی اس مراسلے پر دستخط کئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹھائیس دسمبر کو صیہونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ مل کر وائٹ ہاؤس میں ناپاک منصوبے ڈیل آف سینچری کی رونمائی کی تھی۔اس امریکی و صیہونی منصوبے کابنیادی مقصد ارضِ فلسطین کی تمام تر اقدار اور مفادات کا خاتمہ ہے۔

 

ٹیگس