ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر امریکہ کا سخت ردعمل
ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان ایک تاریخی آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کے بعد واشنگٹن کی جانب سے سخت ردعمل سامنا آرہا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ہندوستان اور یورپی یونین نے طویل عرصے سے زیر التوا ایک بڑے اور تاریخی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے ’’مدر آف آل ڈیلز‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ہندوستان اور یورپ کے کروڑوں عوام کے لیے بڑے معاشی مواقع پیدا کرے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دونوں فریقوں کے مطابق یہ معاہدہ دنیا کی تقریبا ایک چوتھائی معیشت کا احاطہ کرتا ہے، جبکہ اس پر واشنگٹن کی جانب سے سخت اور شدید ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپی یونین اور ہندوستان دونوں امریکا کے ساتھ غیر یقینی تجارتی حالات کے پیش نظر متبادل شراکت داریوں کو فروغ دے رہے ہیں۔
ہندوستان کے ستتر ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر یورپی کمیشن کی صدر ارسلہ وان ڈیر لئین اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو لوئس سانتوس ڈا کوسٹا کو بطورمہمانِ خصوصی یومِ جمہوریہ پر مدعو کرنا اسی سلسلہ کی کڑی نظرآ رہا ہے۔