Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • چین میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا

چین میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی جان لینے والے کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا۔

چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے آج جمعرات کے روز کہا کہ چین میں پھیلے خوفناک کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3012 جبکہ بدھ تک متاثرین کی تعداد 80409 تک جاپہنچی ہے۔

کمیشن نے کہا کہ 522 افراد پر اب بھی اس انفیکشن کا شبہ ہے۔ بدھ کو صوبہ زیژیانگ میں کورونا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ہانگ کانگ میں 43، مکاؤ میں 9 اور تائیوان میں 12 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے اس طرح بدھ تک 2189 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے اور اب تک 52045 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے جبکہ 25352 لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس