ہندوستان کو جاپان کا انتباہ
حکومت جاپان نے ہندوستان کی جانب سے جاپانی شہرویوں کو ویزے کا اجراء روک دئے جانے پر خبردار کیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حکومت جاپان نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے ہر طرح کے ویزے کا اجرا روک دینے سے ٹوکیو اور نئی دہلی کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے ہندوستان میں تیز رفتار ٹرین پروجیکٹ پرعمل درآمد اور اسکی تکمیل بھی تاخیر کا شکار ہوگی۔
ہندوستان نے چند ایشیائی ممالک میں کورونا وائرس پھیلنے کی رپورٹیں سامنے آنے کے بعد چین، جنوبی کوریا اور جاپان جیسے ممالک کے شہریوں کے لئے ہر طرح کا ویزا جاری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں دیگر ایشیائی ممالک کی نسبت کورونا کا اثر بہت کم ہے اور جاپان کو ان ملکوں کی فہرست میں نہیں رکھنا چاہئے جہاں کورونا پھیلا ہوا ہے۔
اُدھر جاپان کی وزارت صحت نے جمعے کی صبح تک اس ملک میں کورونا کے ایک ہزار سینتالیس مریضوں کے پائے جانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے بارہ مریض ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ جاپان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ہندوستان میں بھی اب تک اکتیس افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔