Mar ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ مہلک وائرس بنانے میں مصروف، روس کا انکشاف

امریکہ نے جمہوریہ جارجیہ میں روسی سرحدوں کے قریب جراثیمی ہتھیاروں کی فیکٹری قائم کر رکھی ہے۔

 اس بات کا انکشاف روس کی وزارت دفاع کے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ہماری تحقیقاتی ٹیم کے جائزے کے مطابق امریکہ نے جارجیہ میں روسی سرحدوں کے قریب جراثیمی ہتھیاروں کی ایک فیکٹری قائم کررکھی جہاں مختلف اقسام کے انسان کش اور وبائی بیماریاں پھیلانے والے خطرناک وائرس تیار کیے جا رہے ہیں۔ 
روسی وزارت دفاع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے تین سو لیبارٹریوں سے روسی شہریوں کے جینیاتی سیمپل بھی حاصل کیے ہیں تاکہ انہیں اس فیکٹری میں حیاتیاتی اور جراثیمی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جا سکے۔ 
ماسکو نے جارجیا میں جراثیمی ہتھیاروں کی امریکی فیکٹری کے قیام کو تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی نیز روس اور چین کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
 روس نے کہا ہے کہ جارجیا میں اس کی سرحدوں کے قریب امریکہ کی جراثیمی ہتھیاروں کی فیکٹری سے صرف روسی شہریوں ہی کو نہیں بلکہ روس کے تمام ہمسایہ ملکوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ 

ٹیگس