Mar ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ پر چین کی تنقید

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے کورونا وائرس کے نام کو تبدیل کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو کوویڈ 19 کا نام دیا ہے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کی جانب سے اسے ووہان وائرس کا نام دیا جانا عالمی ادارہ صحت اور سائنسی اعتبار سے ایک غیر قانونی اقدام ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے اس قسم کے اقدام کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے اتوار کے روز واشنگٹن کی جانب سے کورونا وائرس پر کنٹرول حاصل کرنے کی تفصیلات بتاتے ہوئے اسے ووہان وائرس کا نام دیا تھا۔

ٹیگس