Mar ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ کا بیان عالمانہ نہیں: چین

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے کورونا وائرس کو ووہان وائرس کہے جانے پر شدید تنقید کی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نےکہا کہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو اچ او نے باقاعدہ طور پر کورونا وائرس کا نام کوویڈ ۱۹ رکھا ہے، مگر اس کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو کی جانب سے اسے ووہان وائرس کہنا، ایک غیر سائنسی اور عالمی ادارہ صحت کے انتباہ کے برخلاف اقدام ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مائک پامپئو کے اس اقدام کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کرتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے اتوار کو ایک انٹرویو میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اپنے ملک کے اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے اسے ووہان وائرس کہا تھا۔

ٹیگس