Mar ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • عالمی ادارۂ صحت  نے کورونا کوعالمی وبا  قرار دے دیا

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) نے کورونا وائرس (Corona Virus) کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا ہنگامی اجلاس ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹٰیڈروس ایدھانم گیبریئسِس کی نگرائی میں ہوا جس میں شرکا کو بتایا گیا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں چین سے باہر اس وبا کے پھیلاؤ میں 13 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ اسے عالمی وبا قرار دیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ مختلف حکومتوں کی جانب سے کووڈ- 19 وائرس سے پیدا ہونے والے مرض پر بے عملی اور تیز رفتار پھیلاؤ پر ادارے کو گہری تشویش لاحق ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق چین سے باہر کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 4590 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ چین سے باہر کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 37370 ہو گئی ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق چین سے باہر 113 ممالک میں کورونا وائرس کے 4590 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 37370 ہو گئی ہے ۔

ٹیگس