Mar ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کی کورونا کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش

امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے کورونا وائرس کو ایک سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے ملک میں کورونا پرقابو پانے کے لئے ناقص حکومتی انتظامات کے بارے میں سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا اور اسکے بجائے ایران اور چین پر یہ الزام لگایا کہ وہ کورونا کے بارے میں دنیا کو گمراہ کن معلومات فراہم کر رہے رہیں۔

اس سے پہلے بھی امریکی وزیر خارجہ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے یہ کوشش کی تھی کہ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے ایرا ن کے خلاف کورونا وائرس کو استعمال کرے۔

ایسے حالات میں کہ جب واشنگٹن نے ضروری دواؤں اور طبی آلات و وسائل سے ایران کو محروم رکھنے کی پوری کوشش کی ہے مگر اس کے باوجود پومپئو نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ امریکہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایران کی مدد کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ ایسے وقت میں کہ جب ایران کورونا وائرس کے خلاف قومی سطح پر اسپیشل طبی آپریشن میں مصروف ہے، امریکہ نے اپنے اقدامات سے ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کی بھرپور کوشش کی ہے جس پر دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے منفی رد عمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے ایران سے پابندیاں اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس