Mar ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں ختم کی جائیں: یونان

یونانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی ادارے اندراس پاپاداکیس نے یونان میں تعینات ایرانی سفیر احمد نادری کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایرانی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے تحفظ اور ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پراندراس پاپاداکیس نے دنیا کے اکثر ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے لہذا اس سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

ایران کے سفیر نےاس ملاقات میں امریکہ کی یکطرفہ غیرقانونی پابندیوں کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایرانی عوام کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیاں انسانیت کے خلاف جرم اور عالمی صحت کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

احمد نادری نے دنیا کے تمام ممالک سے ایران مخالف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

ٹیگس