عالمی ادارہ صحت کا انتباہ
Mar ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
کورونا کے علاج سے متعلق ایڈوائزری میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ آئبوپروفین کورونا مریضوں کی حالت زیادہ خراب کرسکتی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے تمام ملکوں سے کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی اور ساتھ ہی ہیلتھ ورکرز کے حفاظتی آلات کے بغیر کام کرنے پر خطرات سے خبردار بھی کیا۔
عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق کورونا وائرس کی علامات والے مریضوں کو آئبوپروفین (Ibuprofen) ادویات نہ دی جائیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک تقریباً 8 ہزار 758 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ اس جان لیوا وائرس نے سب سے زیادہ چین کو متاثر کیا ہے جہاں سے وبا پھیلی تھی، اس کے بعد اٹلی اور ایران متاثر ہوئے ہیں۔