Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۲ Asia/Tehran
  • بورس جانسن پر کورونا کا حملہ

کورونا وائرس نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن پر بھی حملہ کر دیا۔

بورس جانسن بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ برطانیہ کے پرنس چارلس کے بعد اب اس ملک کے وزیر اعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ ان کے اندر کورونا وائرس کی علامت پائی گئی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق اس ملک کے چیف میڈیکل افسر کے مشورے پر بورس جانسن کا ٹیسٹ کرایا گیا جس کے بعد ان میں کورونا پازیٹیو پایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس وقت برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن، آئیسولیشن میں رہ رہے ہیں۔

اس سے پہلے برطانیہ کے وزیر اعظم نے دنیا کی سبھی حکومتوں سے ایک ساتھ مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ بورس جانسن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہونے والے جی-20 اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے جی-20 کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سب مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کریں۔

برطانیہ کے وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے مقابلے میں دنیا کے متحد ہونے کی اپیل ایسی حالت میں کی ہے کہ جب اس ملک کے اسپتالوں کی یونین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ کے اسپتالوں کی حالت تشویشناک ہی نہیں بلکہ دھماکہ خيز ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔  برطانیہ میں کورونا کی وجہ سے 578 افراد ہلاک جبکہ 1200 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ٹیگس