Mar ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں

دنیا کے مختلف ممالک کے برعکس یورپ اس وقت بری طرح جان لیوا کرونا وائرس کی زد میں ہے اسپین، فرانس، جرمنی، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پریشان کن ہے۔

دنیاکے بیشتر ممالک میں پھیلنے والا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 26 ہزار934 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 5لاکھ90ہزار899 افراد اس وبا کی زد میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری کا سب سے زیادہ اثر امریکہ اور اٹلی میں نظرآیا جس کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4858 ہو گئی ہے جو چین سے بھی زیادہ ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 64059 ہو گئی ہے۔ جبکہ فرانس میں ایک ہزار 696 افراد جان سے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تباہ کن وائرس اب تک جرمنی میں 281 سوئٹزرلینڈ میں 197، ہالینڈ میں 434، بیلجیئم میں 298، آسٹریا میں 258، پرتگال میں 60، ناروے میں 15، سویڈن میں77، ڈنمارک میں 41، آئرلینڈ میں 19 افراد کی جان لے چکا ہے۔

لگسمبرگ میں 9، پولینڈ میں 16، فن لینڈ میں 5، رومانیہ میں 24، یونان میں 27، آئس لینڈ میں 2، ہنگری میں 10، بلغاریہ میں 3 اور بوسنیا میں تین لوگوں کی زندگیوں کے چراغ گل ہوچکے ہیں۔

ایران بھی کورونا وائرس کی زد میں ہے  جہاں 32ہزار332 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 11 ہزار133 مریض اس سے شفا یاب ہو چکے ہیں۔ جنوبی کوریا میں مرنے والوں کی تعداد 139 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 9ہزار478 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں 81 ہزار 934 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور تقریبا 3 ہزار295 افراد اس وائرس کی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

ٹیگس