Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۹ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیر اعظم پر اقتدار سے علیحدہ ہونے کیلئے دباو

برطانیہ کے وزیر اعظم کے ہسپتال میں داخل ہونے کے ساتھ ہی عارضی طور پر اقتدار سے علیحدہ ہونے کیلئے ان پر دباو بڑھ گیا ہے۔

اینڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں مختصر مدت کیلئے اقتدار کسی دوسرے شخص کو سونپ دے۔

یہ مطالبہ ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ان کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ فی الحال انھیں ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رہنا پڑے گا۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن  کے کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے 10 دنوں کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

برطانیہ کے صحت حکام نے کہا وزیراعظم میں اب بھی کورونا وائرس کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں. ڈاکٹروں نے احتیاطا انہیں اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بورس جانسن گزشتہ 27 مارچ کو کورونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں تھے۔

برطانیہ میں اب تک 47806 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے اب تک 4934 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ کورونا میں مبتلا اکثر مریضوں کو طبی ساز و سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ٹیگس