Apr ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
  • جاری ہے دنیا میں کورونا کی من مانی

عالمی وبا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب یہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنے پیر پسار چکا ہے اور ہر روز ہزاروں افراد اس کا شکار ہو کر اپنی جان گنوا رہے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 83 ہزار 958 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 8 ہزار 959 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 12 لاکھ 67 ہزار 987 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 ہزار 592 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 4 ہزار 31 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں 5 لاکھ 32 ہزار 879 افراد اب تک اس وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 20 ہزار 577 ہو چکی ہیں۔

 کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 606 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 63 ہزار 27 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 19 ہزار 468 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 52 ہزار 271 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 13 ہزار 832 جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 29 ہزار 654 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 2 ہزار 871 ہو چکی ہے جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 25 ہزار 452 ہو گئے۔

چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 3 ہزار 339 ہیں جبکہ کورونا کے کُل کیسز 82 ہزار 52 رکارڈ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے اب تک 41 ہزار 947 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 357 تک جا پہونچی ہے۔

ٹیگس