امریکی پابندیاں غیر انسانی اور غیر قانونی ہیں: روس
Apr ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۰ Asia/Tehran
روس نے کہا ہے کہ امریکہ کو کورونا وائرس کے موقع پر پابندیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کے روز پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی پابندیوں کو غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے اسے کورونا وائرس سے نمٹنے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا خاتمہ ہونا چاہیئے اور اس کے خاتمے کے لئے حتمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، وینزویلا، شام اور کیوبا پر امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں نے کورونا وائرس سے مقابلے کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔