نتن یاہو کو نا اہل قرار دیا جائے: لیبرمین
Apr ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے بن یامین نتن یاہو کو وزارت عظمی کے لیے نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیل بیتونا نامی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر جنگ لیبرمین نے اسپیکر پارلیمنٹ کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ بنیامین نتن یاہو کو وزیر اعظم بننے سے روکنے کے لیے ضروری قانون سازی کریں۔
انہوں نے کہا کہ نتن یاہو مسلسل وقت ضائع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے بلو اینڈ وائٹ پارٹی کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط سے گریزاں ہیں۔