اٹلی میں کورونا سے 24 ہزار افراد ہلاک
یورپی ممالک میں کورونا وائرس نے اٹلی کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور اس ملک میں ہر روز کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 454 افراد کی کورونا سے ہلاکت کے بعد اس ملک میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار 114 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 2 ہزار 256 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے، اس طرح کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 228 ہو چکی ہے۔
یورپی ممالک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے 10 مارچ کو پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود ملک میں کورونا پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب تک دنیا کے کم از کم 205 ملکوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے جس سے اب تک دنیا بھر میں کم از کم 24 لاکھ 52 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 68 ہزار افراد ہلاک ہوئے تاہم 6 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔