Apr ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک میں اٹلی کورونا سے ہلاکتوں میں سرفہرست

یورپی ممالک میں کورونا وائرس نے اٹلی کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور اس ملک میں ہر روز کورونا سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 464 افراد کی کورونا سے ہلاکت کے بعد اس ملک میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 549 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 2 ہزار 646 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے، اس طرح کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 973 ہو چکی ہے۔

یورپی ممالک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ اٹلی کے وزیر اعظم جوزبہ کونتہ نے 10 مارچ کو پورے ملک کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود ملک میں کورونا پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک دنیا کے کم از کم 205 ملکوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے جس سے اب تک دنیا بھر میں 26 لاکھ 92 ہزارسے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 88  ہزار افراد ہلاک ہوئے تاہم 7 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

ٹیگس