Apr ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • یورپی تنظیم نے ایران کی خلائی کامیابیوں کا اعتراف کیا

یورپ کی ای ال ان نامی تنظیم نے ایک رپورٹ میں خلا میں نور سٹیلائٹ روانہ کرنے میں ایران کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں قائم ای ال ان تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران کے ذریعہ نور سٹیلائٹ کے روانہ کئے جانے کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی خصوصیات بیان کی ہیں اور ایران کے خلائی پروگرام میں اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نور سٹیلائٹ میں جدید تیکنیک کا بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ یورپ کی اس تنظیم نے جامد ایندھن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت کا بھی اعتراف کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران کے اُس راکٹ کا ریڈار پر پتہ تک نہیں لگایا جا سکا ہے جو سیٹیلائٹ نور کو خلا میں لے کر گیا۔ مذکورہ رپورٹ میں آیا ہے کہ ایران نے کامیاب قدم اٹھا کر یورپ کے مقابلے میں اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے گذشتہ ہفتے بدھ کے روز ملک کا پہلا دفاعی سیٹیلائٹ خلا میں روانہ کیا جو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچ گیا۔ نور نامی دفاعی سیٹیلائٹ کو خلا میں پہنچانے کے لیے دو مرحلے والے قاصد نامی راکٹ کا استعمال کیا گیا جس نے سیٹیلائٹ کو چار سو پچیس کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں کامیابی کے ساتھ پہنچایا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے نور سٹیلائٹ روانہ کئے جانے میں ایرانی ماہرین کی کامیابی پر ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ نور سٹیلائٹ کی تیاری و روانگی کے تمام اقدامات ایرانی ماہرین کے ہاتھوں انجام پائے ہیں۔

ٹیگس