شمالی کوریا کے سربراہ منظر عام پر آگئے
May ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون منظر عام پر آ گئے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے KCNA نےکہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے پیانگ یانگ میں کھاد بنانے والے ایک کارخانے کے پروجیکٹ کی آخری تقریب میں شرکت کی۔ رائٹرز نے سیئول کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ 11 اپریل کے بعد شمالی کوریا کے رہنما نے کسی بھی تقریب میں پہلی بار شرکت کی۔ تاہم رائٹرز نے یہ بھی کہا کہ اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کی صحت کے بارے میں گزشتہ کئی روز سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں اور امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کیم جونگ اون کی صحت آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہوئی ہے۔ جبکہ کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان کی طبیعت سے متعلق گردش کرنے والی خبریں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔