May ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس نے عالمی سطح پر خوفناک شکل اختیار کر لی

دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 35 لاکھ 66 ہزار201 ہو چکی ہےجب کہ 2 لاکھ 48 ہزار 285 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ساڑھے 11 لاکھ 54 ہزار 61 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 21 لاکھ 63 ہزار 948 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سےبیشتر کی حالت تشویش ناک ہے ۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 28 ہزار 884ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 10ہزار 717رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 446 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار 599 ہو گئی۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 47 ہزار 122مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 25 ہزار 264 ہو چکی ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار 895 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 693 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 866 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 664 ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں 97 ہزار 424 افراد مبتلا ہوئے ان میں سے 78 ہزار سے زائد صحت یاب ہوئے جبکہ 6 ہزار 203 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 184رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 11 تک جا پہنچی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 397ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 26 ہزار 45 ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار280 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 687 ہو چکی ہے۔

چین میں جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 880 ہو گئے۔

ٹیگس