May ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ناوابستہ تحریک کے سربراہوں کے ورچوئل اجلاس کا آغاز

غیر جانبدار تحریک کے رکن ملکوں کے سربراہوں کا ورچوئل اجلاس پیر کے روز شروع ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس، ناوابستہ تحریک کے اٹھارویں سربراہی اجلاس کے چیئرمین کی حیثیت سے آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کی تقریر سے شروع ہوا۔

اس اجلاس سے اقوام متحدہ کی چوہتّر ویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین کی حیثیت سے تیجانی محمد بندے بھی، خطاب کر رہے ہیں، جس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا ویڈیو پیغام سنایا جائے گا۔

اس اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل بھی، دنیا میں پھیلے کورونا وائرس کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کریں گے۔

اجلاس سے خطاب کرنے والے سربراہان مملکت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا نام بھی شامل ہے۔

 اس اجلاس میں، دنیا کے چالیس ممالک کے نمائندے منجملہ انّیس ملکوں کے صدور، ایک نائـب صدر، ایک نائـب وزیر اعظم، آٹھ وزرائے خارجہ اور ایک وزیر داخلہ شامل ہیں۔

ٹیگس