امریکی فوجی نقل و حرکت پر چین کا سخت انتباہ
May ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
چین کی وزارت خارجہ نے خطے میں فوجی نقل و حرکت کی بابت واشنگٹن کو سخت خبر دار کیا ہے۔
خطے میں امریکہ کی فوجی نقل و حرکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بیجنگ خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے۔ چین کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ بحر ہند اور بحرالکاہل کے علاقے میں جدید ترین میزائل نصب کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسے چین ہرگز برداشت نہیں کرتا۔
چینی فوج کے ترجمان نے بھی امریکہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کا ملک ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں جدید ترین امریکی میزائلوں کی تنصیب کے معاملے کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔ امریکی وزارت جنگ پینٹاگون ایک منصوبے کے تحت خطے میں موجود اپنے میرین فوجیوں کی مدد کے لیے جدید ترین مزائلوں سے لیس بحری جہاز روانہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔