May ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو ایک بار پھر کابینہ تشکیل دیں گے، اس بار کتنے دن چلے گي حکومت؟

صیہونی حکومت کے صدر نے جمعرات کے روز وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو ایک بار پھر کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔

نیتن یاہو کو اسرائيلی پارلیمنٹ کے ایک سو بیس میں سے بہتر اراکین کی حمایت حاصل ہو جانے کے بعد ریووین ریولن نے انھیں باضابطہ طور پر حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔ اب نیتن یاہو کے پاس حکومت کی تشکیل کے لیے چودہ دن کی مہلت ہے۔ اگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوتے ہیں تو صیہونی پارلیمنٹ تحلیل ہو جائے گي اور مقبوضہ فلسطین میں چوتھی بار عام انتخابات ہوں گے۔

صیہونی پارلیمنٹ کنیسٹ نے جمعرات کو لیکوڈ پارٹی کے رہنما بنیامین نیتن یاہو اور بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے سربراہ بینی گینیٹز کے درمیان اتحاد کا سمجھوتہ ہونے کے بعد، حکومت کی تشکیل کی توثیق کر دی تھی۔ صیہونی اراکین پارلیمنٹ نے نیتن یاہو اور گینیٹز کی کابینہ کی تشکیل کو، وزارت عظمی کے عہدے پر دونوں رہنماؤں کے باری باری فائز ہونے کے معاہدے کی بنیاد پر منظوری دی ہے۔

کابینہ کی تشکیل کی منظوری نے اسرائيل میں تقریبا ڈیڑھ سال کے سیاسی تعطل کو ختم کر دیا ہے اور نئي حکومت تیرہ مئي کو حلف اٹھائے گي۔

ٹیگس