اب اقتصادی سرگرمیاں شروع ہو جانی چاہئیں: ٹرمپ
امریکہ میں سب سے زیادہ کورونا ہلاکتوں کے باوجود ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ان کی حکومت نے کورونا کے خلاف مہم میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں دعوی کیا ہے کہ امریکہ کے حالات جلد ہی معمول پر لوٹ آئیں گے اور ساری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
انہوں نے امریکہ میں ریکارڈ توڑ بے روزگاری کے بارے میں بھی کہا کہ اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے تینتیس لاکھ سے زائد شہریوں نے بے روزگاری بیمے کی درخواست کی ہے۔
امریکہ میں ابھی کورونا کا زور بھی نہیں ٹوٹا ہے پھر بھی ٹرمپ نے تاکید کی ہے کہ کیلیفورنیا سمیت امریکہ کی بعض ریاستوں کو فورا اقتصادی سرگرمیاں شروع کر دینی چاہئیں۔
واضح رہے کہ دنیا میں کورونا کا سب سے زیادہ زور امریکہ میں دیکھا گیا ہے جہاں اب تک بارہ لاکھ بانوے ہزار نو سو سترہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا اور چھیتر ہزار نو سو بیالیس افراد دم توڑ چکے ہیں۔