ساری دنیا پر بھاری پڑ رہا ہے کورونا وائرس
کورونا وائرس کے آگے دنیا بے بس ہوگئی ہے اور کئی ملکوں میں وبا پر قابو پانے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہورہی ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 80 ہزار 787 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار 638 تک جا پہونچی ہے۔ امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 30 ہزار 515 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 514 کی حالت تشویشناک ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 31 ہزار 855 ہو چکی ہے جبکہ کورونا کیسز کی کل تعداد 2 لاکھ 19ہزار 183 ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 560 ہیں، جہاں اب تک اس وائرس کے کل 2 لاکھ 19ہزار 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 64 ہزار 663 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 621 ہو چکی ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 380 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 970 ہے۔
جرمنی میں کورونا سے اموات کی کُل تعداد 7 ہزار 569 ہے جبکہ کورونا کے 1 لاکھ 71 ہزار 879 کیسز درج کئے جا چکے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس میں اب تک ایک لاکھ 7 ہزار 603 افراد مبتلا ہوئے جن میں سے 86 ہزار 143 افراد صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے جبکہ 6 ہزار 640 افراد کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 786 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 38 ہزار 657 بتائے گئے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 246 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار48 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 915 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 688 ہو چکی ہے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 918 اور اس سے ہونے والی اموات 4 ہزار 633 ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 93 ہزار 401 ہو چکی ہے جبکہ اس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 868 ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 24 لاکھ 9 ہزار 920 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 47 ہزار 648 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 99 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔