May ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • چین پر امریکا کا 9 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام

چین کے خلاف امریکی الزامات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ 

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے چین پر ایک نیا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ چین نے دنیا کو 9 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔ 

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کاش ویسا ہی ہوتا جیسا چین کے صدر کہتے ہیں کہ ان کا ملک شفافیت، لچک اور پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کرتا ہے حالانکہ چین نے  دنیا کے اقتصاد کو 9 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔ 

انہوں نے اس بارے میں کوئی ثبوت پیش نہ کرتے ہوئے اپنی پرانی باتوں کی تکرار کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ نے کورونا وائرس سے متعلق نمونے پیش کرنے میں کوتاہی کی اور اپنی لیب تک رسائی کو نا ممکن بنا دیا۔ 

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ہفتوں سے چین کے خلاف دباؤ بڑھاؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ 

ٹیگس