May ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۶ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کے بیان پر برطانیہ سیخ پا

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت میں دیئے گئے بیان پر برطانیہ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اتوار کو ٹویٹ کرکے فلسطینیوں کی حمایت میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیان پر رد عمل ظاہر کیا۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں پر صیہونیوں کے مظالم کی براہ راست اور خفیہ حمایت کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے بیان کو یہودی مخالف قرار دیا۔

ڈومینک راب کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے بیان کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے برسوں سے فلسطینیوں پر صیہونیوں کے جاری مظالم پر کسی بھی طرح کے رد عمل کا اظہار کئے بغیر دعوی کیا کہ امن و سلامتی کے لئے اسرائیل کا حق مسلم ہے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کا انکار علاقے کے سبھی افراد کو دکھ پہنچاتا ہے۔  

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے بیان میں فرمایا تھا کہ بے شک صیہونی وائرس جلد ہی ختم ہو جائے گا اور علاقے کے نوجوانوں کی ہمت اور شجاعت سے اسے ختم کیا جا سکے گا۔

انہوں نے فرمایا کہ صیہونی حکومت جیسے ناسور کے وجود میں مغربی حکومتوں کا تعاون بھی رہا ہے۔

 اردو ترجمہ کے ساتھ رہبر انقلاب اسلامی کا مکمل خطاب سننے اور پڑھنے کے لئے اس لینک پر کلیک کیجئۓ

یوم قدس کے موقع پر رہبر انقلاب کا اہم خطاب 

ٹیگس