یورپی ممالک نے اسرائیل کو دیا شدید انتباہ
کچھ یورپی ممالک نے نتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ ویسٹ بینک کی اسرائیل میں الحاق جیسے خطرناک اقدامات سے پرہیز کرے۔
فرانس، برطانیہ، اٹلی اور اسپین کے سربراہوں نے نتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ ویسٹ بینک کے حصے کے اسرائیل میں الحاق کے منصوبے کو ترک کردیں کیونکہ اس کے بہت ہی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
اسرائیل کے چینل-13 کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے نتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے ہر طرح کے یکطرفہ فیصلے سے پرہیز کرنے کی درخواست کی ہے۔ میکرون کا کہنا تھا کہ ویسٹ بینک کے حصے کے اسرائیل میں الحاق کے مغربی ایشیا کے امن و استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم نے بھی نتن یاہو سے ایسے اقدامات نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
در ایں اثنا اسپین کے وزیر اعظم نے ایک پیغام بھیج کر نتن یاہو سے عالمی قوانین کا احترام کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل میں ویسٹ بینک کے الحاق کے اقدامات پر بے شک شدید رد عمل آ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ جولائی 2020 سے ویسٹ بینک کے کچھ حصوں کے اسرائیل میں الحاق کا آغاز شروع کرے گا۔