May ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے ہندوستانی ڈرون مار گرائے جانے کا دعوی

پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ اس کی فوج نے لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں ہندوستانی ڈرون مار گرایا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر رکھ چکری سیکٹر میں ہندوستانی ڈرون مار گرایا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہندوستانی جاسوس ڈرون پاکستان میں 650 میٹر تک اندر آیا تھا اور ہندوستان اس قسم کے اقدامات سے دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان نے 2003 میں لائن آف کنٹرول میں جنگ بندی کے معاہدے پردستخط کئے تاہم اس کے بعد سے دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

کشمیر دونوں ممالک کے مابین ایک اہم عالمی مسئلے میں بدل چکا ہے۔

ٹیگس