ہانگ کانگ کی خود مختاری پر امریکہ کا غیر منطقی دعوی
ہانگ کانگ میں غیر قانونی طور پر مظاہرہ کرنے کے الزام میں سیکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کانگریس میں دعوی کیا کہ چین کے نافذ کردہ نئے ایکٹ کے بعد اب ہانگ کانگ کی خود مختارحیثیت نہیں رہی، جس کے بعد ہانگ کانگ اور امریکا کے درمیان اربوں ڈالرز کی تجارت خطرے میں پڑ گئی ہے۔
مائیک پومپیو نے دعوی کیا کہ اس قانون کے تحت امریکا کو ہر سال چین سے ہانگ کانگ کی خود مختاری کی تصدیق کرنا ہوتی ہے، ہانگ کانگ کی خود مختاری سے متعلق فیصلہ خوش آئند نہیں ہے اور اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ چین ہانگ کانگ کو اپنے زیر تسلط لا رہا ہے۔
دوسری جانب کل ہانگ کانگ میں غیر قانونی طور پر مظاہرہ کرنے کے الزام میں 300 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
امریکا نے چین کی مخالفت کے باوجود گزشتہ سال ہانگ کانگ کے مظاہرین کے لیے انسانی اور جمہوری حقوق پر ایک قانون پاس کیا تھا۔