امریکی شہر جنگ زدہ علاقے میں تبدیل ہو گیا ۔ ویڈیوز
May ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
امریکی ریاست مینے سوٹا کے شہر مینیا پولس میں نسل پرست پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد ہونے والے عوام کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے اس بہیمانہ رویہ کے بعد علاقے کے باشندوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور انہوں نے امریکی پرچم کو نذر آتش کرنے کے علاوہ متعدد عمارتوں میں آگ لگا دی۔ مینیا پولس کے میئر نے شہر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ملکی پولیس کی حیوانیت سے تنگ آچکے امریکیوں نے قومی پرچم کو نذر آتش کیا۔
سیاہ فام شہریوں کے خلاف امریکی پولیس کے وحشیانہ اور بہیمانہ رویہ سے غضبناک اور مشتعل ہو چکے امریکی شہریوں نے کچھ عمارتوں میں آگ بھی لگائی۔
مینیا پولس میں امریکی پولیس کی دہشتگردی اور نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی شہری۔
جنگ زدہ شہر میں تبدیل ہو گیا مینیا پولس