Jun ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • دنیا پر کورونا وائرس کے اثرات

کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں دنیا بھر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 62لاکھ 67 ہزار 453 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 73 ہزار 961 ہو گئیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 6 ہزار 195افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 37ہزار 170ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 31ہزار 108کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 75کی حالت تشویش ناک ہے ۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ 14ہزار 992تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 29ہزار 341زندگیاں نگل چکا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 38 ہزار 489ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74ہزار 762ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 415ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 32 ہزار 997رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 509مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 127 ہو چکی ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 802ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 882ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 605 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 494ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 4 ہزار 693ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4لاکھ 5ہزار 843ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 540ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 63 ہزار 942ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے کل کیسز 1 لاکھ 51 ہزار 446 ہو گئے۔ جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعدادایک لاکھ 18 ہزار 848 ہو گئی تاہم کورونا سے7 ہزار 797 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 503رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 85ہزار 261 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 17اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 45ہزار 935مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 28لاکھ 47ہزار 557مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس