Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • عراق سے آسٹریلوی فوجیوں کا انخلاء

اسٹریلیا کے وزیر دفاع نے عراق سے اپنے فوجیوں کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

 آسٹریلیا کے وزیر دفاع لینڈا رینالڈز نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں آسٹریلوی فوجیوں کا کام ختم ہو چکا ہے اور وہ وطن واپس آجائیں گے۔ 

آسٹریلوی فوجی دوہزار پندرہ سے شمالی عراق کی تاجی چھاؤنی میں تعینات ہیں۔

دہشتگرد امریکی فوج نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار تین میں عراق پر قبضہ کیا اور اب تک دہشتگردی سے مقابلے یا پھر بغداد واشنگٹن سیکورٹی معاہدے کے بہانے وہاں موجود ہے۔

عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا بل منظور کر لینے کے بعد امریکہ کو فوری طور پر ملک سے باہر نکل جانے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

 

ٹیگس