Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ، سن 2020 کے سب سے نفرت انگیز شخص

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہمیشہ سے یہ تمنا تھی کہ ان کی تصویر معروف میگزین "ٹائم" کے سر ورق پر سال کی سب سے اہم شخصیت کے طور پر شائع ہو۔

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم لوگوں نے ان کی یہ خواہش پورا کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور ان علامتی طور پر ان کی تصویر ٹائم میگزین کے کور پیج پر ایڈولف ہٹلر کی مونچھوں کی شکل میں شائع کر دی۔ ان سوشل میڈیا ورکرز نے اس تصویر کے نیچے لکھا ہے: "نسل پرستی، سب سے بڑا وائرس ہے۔" ان لوگوں کا مطلب ٹرمپ کی نسل پرستی اور کورونا وائرس ہے۔

 

اسی طرح کے ایک علامتی سر ورق پر سوشل میڈیا ورکرز نے لفظ ٹائم کے نیچے ایک دروازے سے گزرتے ہوئے ٹرمپ کا کیریکیچر بنایا ہے اور اس لکھا ہے: "جانے کا وقت آ گيا۔" اس طرح سے سوشل میڈیا ورکرز نے سال کی نمایاں شخصیت میں تبدیل ہونے کی ٹرمپ کی خواہش کو پورا کر دیا ہے اور انھیں سن دو ہزار میں نسل پرستی اور نفرت پھیلانے کے میدان میں سب سے نمایاں شخصیت کے طور پر پیش کیا ہے۔

ٹیگس