Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • برونڈی کے صدر انتقال کر گئے

برونڈی کے صدرکی طبیعت گزشتہ ہفتے خراب ہو گئی تھی جو انکے لئے جان لیوا ثابت ہوئی۔

برونڈی کے حکومتی ترجمان نے صدر پیئر کورنزیزا کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہوجانا بتائی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ان کی موت کو کورونا وائرس سے جوڑا جا رہا ہے۔ ان کی اہلیہ چند روز پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں اور اس وقت بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پیئر کورنزیزا نے عالمی ادارہ صحت کے انتباہ کے باوجود کورونا وبا کے دوران ملک میں عام انتخابات کرائے تھے اور انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کو بھی برونڈی سے نکال دیا تھا۔ برونڈی کے نئے صدر اگست میں حلف اُٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ برونڈی کے صدر پیئر کورنزیزا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے، ان کی طبیعت گزشتہ ہفتے اس وقت بگڑی جب وہ والی بال میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

ٹیگس