Jun ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • برطانیہ نے عالمی فوجداری عدالت پر امریکی پابندیوں کی مذمت کی

برطانیہ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کئے جانے کے امریکی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق امریکہ کے قریبی اتحادی اور دوست ملک سمجھے جانے والے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کو عالمی جرائم کے سلسلے میں پوری غیر جانبداری کے ساتھ تحقیقات کرنے کا حق حاصل ہونا چاہئے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک عالمی جرائم کی روک تھام کے لئے عالمی فوجداری عدالت کے کردار کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین میں خارجہ امور کے سیکریٹری جوزپ بورل نے بھی جمعرات کو امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے باعث تشویش قرار دیا تھا۔ انہوں نے عالمی سطح پرعدل و انصاف کے قیام میں عالمی فوجداری عدالت کے کردار کو اہم بتاتے ہوئے سبھی ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ اس عدالت کے احترام کو باقی رکھتے ہوئے اسکی حمایت کریں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو صرف اس لئے کہ عالمی فوجداری عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے جرائم کے بارے میں تحقیقات کی تھیں، اُس کے بعض اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں جس کی دنیا میں وسیع پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے۔

ٹیگس