Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • آستانہ مذاکرات میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا: روس

روس نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور ترکی کے ساتھ آستانہ مذاکرات کے دائرے میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویسلے نیبنزیا نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ روس آستانہ مذاکرات کے دائرے میں شامی فریق کے ساتھ گفتگو اور ایران و ترکی کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

کچھ عرصہ قبل ترکی کی وزارت خارجہ نے یہ اعلان کیا تھا کہ شام کے سلسلے میں ایران روس اور ترکی کے سربراہان مملکت کا ایک آن لائن اجلاس عنقریب منعقد ہوگا۔

خیال رہے کہ شام میں امن و صلح کے قیام کی غرض سے ایران کے کہنے پر تہران ماسکو اور انقرہ کے مابین دوہزار سترہ میں آستانہ مذاکرات کا عمل شروع ہوا تھا جو تا حال جاری ہے۔

شام دو ہزار گیارہ میں دہشتگردی کے بحران سے اُس وقت روبرو ہوا جب امریکہ، سعودی عرب اور انکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے بشار اسد حکومت کا تختہ پلٹ کر خطے کے حالات کو غاصب صیہونی ٹولے کے حق میں کرنے کی کوشش کی۔

ٹیگس