جان بولٹن غدارہے: امریکی وزیر خارجہ
Jun ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
مائیک پمپئو نے امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کوغدار قرار دے دیا ۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو نے اپنے بیان میں قومی سلامتی کے سابق مشیرجان بولٹن کوغدار قرار دیتے ہوئے ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائے گئے الزامات کی مذمت کی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک اور خطرناک بات ہے کہ بالآخر جان بولٹن نےعوام کے اعتماد کو ٹھیس اورامریکہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ جان بولٹن نے اپنی کتاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدارت کے عہدے کے لیے انتہائی غیر موزوں ہیں اورڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر کے صدارتی انتخابات جیتنے کے لیے چین کے صدر شی جن پنگ سے مدد مانگی ہے۔
واضح رہے کہ جان بولٹن کی کتاب کی اشاعت رکوانے کی وائٹ ہاؤس کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔