امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، کم سے بیاسی افراد ہلاک و زخمی
امریکہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں بیاسی افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
امریکہ میں مسلح تشدد کے اعداد و شمار کا اندراج کرنے والے ادارے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے اناسی واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں بتیس افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات نیویارک، میشیگن، ٹینسی، ایلینوی کلراڈو اور ورجینیا ریاستوں میں پیش آئے ہیں۔
امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ میں لوگوں کے پاس تقریبا دوسو ستر سے تین سو ملین تک آتشیں ہتھیار موجود ہیں اور یوں تقریبا ہر شخص کے پاس ایک ہتھیار پایا جاتا ہے۔ امریکہ کی شہری حقوق کی حامی تنظیموں کی اپیلوں کے باوجود اسلحہ لابی کے اثر و نفوذ کی بنا پر اب تک کوئی بھی امریکی حکومت، ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں کوئی قانون وضع نہیں کر سکی ہے۔