Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • فرانس کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کے ملازمین کی ہڑتال

فرانس کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کے ملازمین نے نوکری سے فارغ کرنے کے خلاف ہڑتال کی۔

فرانس کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل بی ‌ایف ‌ایم ( BFM ) اور آر ‌ایم‌ سی ( RMC ) کے ملازمین نے کہا ہے کہ ان کی ہڑتال پیر تک جاری رہے گی۔

فرانس کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کے ملازمین نے یہ ہڑتال، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹروں کی جانب سے ملازمین کی تعداد بڑے پیمانے پر کم کرنے کے خلاف بدھ کے روز سے شروع کی۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ 330 یا 350 ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔

یورپی ممالک میں کورونا کی وجہ سے بڑے پیمانے پر افراد بے کار ہوئے ہیں۔

ٹیگس