Jun ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکا، شہروں کے بعد اب کورونا نے دیہی علاقوں کا رخ کرلیا، حکام پریشان

امریکا کے بڑے شہروں کے بعد اب دیہی علاقوں میں بھی کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز نے حکام کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

امریکا میں زیادہ توجہ ٹیکساس اور فلوریڈا جیسی ریاستوں پر دیا جا رہا ہے جہاں روزانہ ہزاروں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ کنساس میں کورونا کیسز میں اضافہ، انتظامیہ کے لئے تشویش کا نیا سبب بن گیا ہے۔

کنساس میں جون کے آغاز میں حالات کنٹرول میں نظر آ رہے تھے لیکن حال ہی میں کچھ ہفتوں میں وہاں کیسز دوگنا ہو گئے ہیں۔

پانچ جون کو نئے کیسز کا سات دن کا اوسط 96 تھا جو جمعے کو 211 ہو گیا۔ ریاست کے شمال مشرقی علاقے فورٹ ریلے میں امریکی فوج کے کمانڈر نے بڑھتے کیسز کے مد نظر اپنے فوجیوں کو ضلع میں رات 10 بجے کے بعد مشہور ریسٹورنٹ اور بار میں جانے سے پرہیز کرنے کو کہا ہے۔

جان ہاپکنس یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 19 جون سے 26 جون تک کیلیفورنیا، ارکنساس، میسوری، کنساس، ٹیکساس اور فلوریڈا سمیت کئی ریاستوں کے دہہی علاقوں میں مصدقہ کسیز دو گنا ہوگئے۔

ٹیگس