Jul ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • پاک و ہند میں قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

پاکستان اور ہندوستان کے مابین قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہوا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بدھ کو اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کو پاکستان میں 324 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی، ان ہندوستانی قیدیوں میں 270 ماہی گیر اور 54 عام شہری شامل ہیں۔

خبری ذرائع کے مطابق ہندوستان نے بھی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہندوستان میں 362 پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کی جن میں 265 سول قیدی اور 97 ماہی گیر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے مابین 21 مئی 2008ء کو ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو بالترتیب یکم جنوری اور یکم جولائی کو سال میں دو بار قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔

ٹیگس