Jul ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۱ Asia/Tehran

جرمنی کے عوام نے اسرائیل کی توسیع پسندی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے کئے۔

جرمن عوام نے صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی۔

مظاہرین اسرائیل کی توسیع پسندی اور غرب اردن کے ممکنہ الحاق کے منصوبے کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے۔

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے غرب اردن کے الحاق کے عمل کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے اس منصوبے کو ملتوی کر دیا ہے۔

انہوں نے غرب اردن کے الحاق کے ایجنڈے کو انتخابات میں پیش کیا تھا جس کی وجہ سے وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

عالمی سطح پر ویسٹ بینک کے اسرائیل میں الحاق کی اتنی زیادہ مخالفت ہوئی کہ اسرائیلی حکام اس منصوبے کو ملتوی کرنے پر مجبور ہوئے۔

صیہونی حکومت پہلی جولائی سے امریکی صدر ٹرمپ کی حمایتوں کے بل پر غرب اردن کی تیس فیصد سے زیادہ زمینوں پر باقاعدہ قبضہ کرنا چاہتی تھی تاہم فلسطینیوں اور دنیا کی جانب سے شدید رد عمل کے بعد اس منصوبے کو موخر کر دیا گیا ہے۔ 

ٹیگس