Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • کورونا نے ٹرمپ کو گھیر لیا، وہائٹ ہاوس کے 8 اہلکار کورونا میں مبتلا

امریکہ کے نائب صدر کے 8 محافظ کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے وہائٹ ہاوس کے حکام اور سکیورٹی ٹیم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کی  سکیورٹی ٹیم کے 8 خفیہ اہلکار ایسے میں کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں کہ جب چند روز بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون ریاست آریزونا کے علاقے فونیکس کا دورہ کرنے والے ہیں۔

امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کی سکیورٹی ٹیم کے 8 اہلکاروں کے کورونا میں مبتلا ہونے سے وہائٹ ہاوس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ نے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل دیر سے شروع کیا اور اب اسے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس بیماری کے مقابلے کے لیے ضروری وسائل اور ٹیسٹ کٹس کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ حکومت کی ناقص کارکردگی اور ناتوانی کی بنا پر امریکی حکومت اور خود ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 32 ہزار 101 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 90 ہزار 588 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 15 لاکھ 22 ہزار 999 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 928 کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 93 ہزار 565 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 29 ہزار 127 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 43 لاکھ 33 ہزار 103 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 836 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 63 لاکھ 31 ہزار 335 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس