Jul ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran

امریکا کے شہربالٹی مور میں مظاہرین نے کرسٹوفر کولمبس کا مجمسہ گرادیا اور اسے سمندر میں پھینک دیا۔

مظاہرین نے لٹل اٹلی کے علاقے کے قریب بنائے گئے مجسمے کو گرانے کے لیے رسی استعمال کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ کولمبس سمیت کنفیڈریشن کے دیگر رہنماؤں کے مجسموں کو گرادیا جائے اور ان کا مزید کہنا تھا کہ نسلی کشی اور مقامی امریکیوں کے ساتھ جبر کے ذمہ دار اٹلی کے مظالم پسند افراد تھے۔

مجمسے کی ذمہ داری شہری انتظامیہ کے پاس تھی اور اسے 1984 میں سابق میئر ولیم ڈونلڈ شیئفر اور صدر رونالڈ ریگن کے لیے خرج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

بالٹی مور کے علاوہ میامی، رچمنڈ، ورجینیا، سینٹ پال، مینیسوٹا اور بوسٹن جیسے شہروں میں بھی کولمبس اور دیگر کے مجمسوں کو گرادیا گیا یا نقصان پہنچایا گیا۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں مجسموں کو گرانے کے عمل کو امریکی اقدار کی بنیادیں ہلانے سے تعبیر کیا تھا۔

 امریکا میں گزشتہ ماہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد احتجاج شروع ہوگیا تھا جو پورے ملک اور دنیا میں پھیل گیا تھا۔

ٹیگس